انڈیا میں ایک سالہ بچے نے کوبرا سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کر دیے

A one-year-old boy in India cut a cobra snake into two pieces with his teeth

بھارتی ریاست بہار کے موہنچی گاؤں میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ گووند کمار نے زہریلے کوبرا کو دانتوں سے کاٹ کر ہلاک کر دیا۔ بچے کی دادی کے مطابق، وہ صحن میں کھیل رہا تھا جب سانپ قریب آیا اور اس کے ہاتھوں سے لپٹ گیا۔ خوف کے بجائے بچے نے سانپ کو کاٹ کر دو ٹکڑے کر دیے، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا۔

بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سانپ نے بچے کو نہیں کاٹا، ورنہ اس کی جان بچانا مشکل ہوتا۔ خوش قسمتی سے بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹس کے مطابق، کوبرا بھارت میں عام اور انتہائی زہریلا سانپ ہے، جس کے کاٹنے سے ہر سال سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں لدھیانہ میں دو بہنیں سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہو چکی ہیں۔

ماہرینِ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران بارشوں کی وجہ سے سانپ اور دیگر رینگنے والے جانور اکثر گھروں میں آ نکلتے ہیں، جس سے سانپ کے حملوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

READ  بھارتی شہری نے 260 کلو کے ستونوں کو تھام کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں