کراچی: پنجاب کالونی انڈر پاس میں حادثہ، 2 افراد جاں بحق

Accident at Punjab Colony underpass, 2 people killed

کراچی: پنجاب کالونی انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کا زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت ریاض اور اسحاق کے نام سے ہوئی اور حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے شہر جلال پور سے ہے، تینوں افراد مزدوری کرکے گھر لوٹ رہے تھے جب ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون واقعے کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

READ  امریکا کبھی بھی ایران پر زمینی حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں