سری لنکا، بنگلادیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے کروڑوں ڈالر کے مقروض نکلے، جن سے رقم کی وصولی نہیں ہو سکی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حکومت ان پانچ ممالک سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر وصول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ رقم پاکستان نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں ایکسپورٹ کریڈٹ کی صورت میں فراہم کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ قرض پاکستانی کرنسی میں 86 ارب روپے سے زائد بنتا ہے۔
عراق سب سے بڑا نادہندہ ہے، جس پر 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں، جبکہ سوڈان نے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر، اور گنی بساؤ نے 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر ادا کرنے ہیں۔ بنگلادیش پر شوگر پلانٹ اور سیمنٹ کے مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا قرض واجب الادا ہے۔





تبصرے بند ہیں