قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

Accusations of treason against protecting national interests are regrettable: Iranian President Masoud Peshkeshian

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی طاقت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کے سامنے خود کو جوابدہ اور ذمہ دار سمجھتے ہیں، قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھانے والوں کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، تنقید معاشرے کا حق ہے مگر شرافت کے تقاضے بھی ضروری ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

READ  دونوں فریق کچھ معاملات پر اتفاق تک پہنچ گئے تھے، دو تین اہم ایشوزکے سبب ڈیل نہ ہو سکی: ایرانی وزارت خارجہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں