اداکارہ شروتی ہاسن نے اداکاری سے بریک لینے کی وجہ بیان کردی

Actress Shruti Haasan explains

میڈیا رپورٹ کے مطابق ’لک‘ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ میں نے شدید ذہنی بے چینی کی وجہ سے 2018 میں اداکاری سے وقفہ لیا تھا، جبکہ اداکارہ شروتی ہاسن بھارتی سنیما کے دو مشہور اداکاروں کمل ہاسن اور ساریکا کی صاحبزادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ہاسن کے گھرانے میں اپنی بہت سی دلچسپیوں کی پیروی کرنے کی ترغیب دی گئی تھی، والدین نے کبھی بھی اس تخیل کو محدود نہیں کیا ہے، اداکارہ نے 2018 میں اداکاری سے وقفہ لینے کے بارے میں بھی واضح طور پر بات کی اور بتایا کہ برسوں سے ذہنی بے چینی سے نمٹنے میں کس طرح مدد کی۔

صحافی نے شروتی ہاسن سے فلموں میں گلوکاری، موسیقی بنانے لکھنے اور اداکاری کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں اداکارہ نے والدین کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں والدین کے ساتھ پلی بڑھی ہوں جو فن کی زبان میں بہت کثیر ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ والدین کی جانب سے مجھے اتنی ہی چیزوں کی اجازت دی گئی جتنی مجھے ہونا چاہیے، میں ان چیزوں پر توجہ دیتی ہوں جو میری ترجیح ہیں۔

READ  وی وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ 34 لاکھ، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی: ملائیشین اداکارہ کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں