وی وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ 34 لاکھ، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی: ملائیشین اداکارہ کا انکشاف

VVIP offered Rs 3.4 million per month

ملائیشیا کی معروف اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئن نے ایمی نور ٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ لاکھوں روپے، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی جسے انہوں نے ٹھکر ا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق29 سالہ اداکارہ ایمی نور ٹینی نے یہ انکشاف 25 دسمبر کو ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ پیشکش وی وی آئی پی( بااثر شخصیت) کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے تیسری بیوی بننے کے بدلے انہیں ایک بنگلہ، ایک گاڑی، 10 ایکڑ زمین اور ہر ماہ 50 ہزار ملائیشین رنگٹ (تقریباً 34 لاکھ روپے سے زائد) بطور خرچ دینے کی پیشکش کی۔
ملائیشین اداکارہ نے بتایا کہ وہ اکثر کارپوریٹ ایونٹس کی میزبانی کرتی ہیں، جہاں بااثر شخصیات سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ کئی افراد ان سے فون نمبر مانگتے یا ملاقات کی دعوت دیتے ہیں، تاہم ایک شخص نے حد پار کرتے ہوئے انہیں اپنی تیسری بیوی بننے کی پیشکش کر دی، جسے انہوں نے فوراً مسترد کر دیا۔

ملائیشین اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر خواتین کی خودمختاری، بااثر طبقے کے رویوں اور سماجی اقدار پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

READ  یوزویندر چہل اور دیشا پٹنی کے درمیان تعلقات کی افواہیں گرم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں