جاپان میں 7.4 شدت کے زلزےکے بعد ایک اور بڑے زلزلےکا خطرہ، سونامی وارننگ بھی جاری

After the 7.4 magnitude earthquake in Japan

جاپان کے شمالی خطے میں شدید زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات اور یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق شمال مشرقی ساحلی علاقوں جیسے Hokkaido، Aomori اور دیگر میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا۔

اس زلزلے کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے خطے میں 3 میٹر بلند سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا۔

اس انتباہ کے مطابق شمال مشرقی جاپان کے مختلف حصوں کو ایک سے 3 میٹر بلند سونامی لہروں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اسی طرح آنے والے ہفتے میں زلزلوں کے شدید جھٹکوں کا امکان بھی ہے۔ 7.4 شدت کے زلزے کے بعد ایک اور بڑے زلزلے کا خطرہ ہے اور جاپانی حکومت نے طاقتور زلزلے کے بعد ایک خصوصی ایڈوائزری جاری کر کے خبر دار کر دیا ، مزید بڑے 8.0 یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلے آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

یو ایس سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق جاپان کے شمال مشرقی حصوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.4 تھی، جس کے بعد سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا۔

اس کے بعد جاپانی محکمہ موسمیات نے ایک بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 تھی مگر یہ واضح نہیں کہ دونوں اداروں کے نمبروں میں فرق کیوں ہے۔

فی الحال متاثرہ حصوں میں سمندری لہروں کی بلندی جاری کیے گئے انتباہ سے کافی کم ہے۔

جاپان کی Kuji نامی بندرگاہ میں 0.8 میٹر بلند سونامی لہریں ٹکرائیں، مگر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اسی طرح Miyako بندرگاہ میں 0.4 بلند سونامی لہریں ٹکرائیں۔

READ  برطانیہ: چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ

جاپانی حکومت کی جانب سے 5 خطوں سے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کے انخلا کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

حکومتی بیان کے مطابق زلزلے کے بعد اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں، البتہ کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں