آغا علی نے خوشی سے طلاق لینے کے بیان پر وضاحت پیش کر دی

Agha Ali clarifies his statement about happily divorcing

پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نے حالیہ انٹرویو میں "ہیپیلی ڈیوورسڈ” سے متعلق اپنے سابق بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔

چند ماہ پہلے ایک پوڈکاسٹ میں میزبان نے آغا علی کا تعارف "ہیپیلی ڈیوورسڈ مین” کہہ کر کروایا، جس سے ان کی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق ہوئی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تاثر پھیلا کہ آغا علی طلاق کو خوشی سے جوڑ رہے ہیں۔

اب آغا علی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الفاظ ان کے نہیں، میزبان کے تھے۔ وہ لمحہ میرے لیے بھی عجیب تھا، مگر اگر میزبان یہ نہ کہتے تو شاید طلاق کی تصدیق اُس وقت ممکن نہ ہوتی کیونکہ ہماری علیحدگی کو تقریباً ایک سال گزر چکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ طلاق کو خوشی نہیں سمجھتے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ جب دو لوگ ایک ساتھ خوش نہیں رہ سکتے تو الگ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے تاکہ دونوں اپنی زندگی میں سکون پا سکیں۔

یاد رہے کہ آغا علی نے 2020ء میں اداکارہ حنا الطاف سے شادی کی تھی، اور 2024ء میں پوڈکاسٹ کے دوران طلاق کی باقاعدہ تصدیق کی۔

READ  خواتین کی سگریٹ نوشی کو آزادی سے جوڑنا غلط ہے، ثروت گیلانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں