چوہے 200 کلو چرس کھا گئے، منشیات اسمگلنگ کا مرکزی ملزم رہا

ain suspect in drug smuggling remains

بھارت میں مبینہ طور پر چوہوں کے 200 کلو چرس کھانے کے بعد عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم رہا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم کو بری کر دیا اور شواہد کو سنبھالنے میں سنگین کوتاہیوں پر پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ مقدمہ 2022 کا ہے، جب ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کو روکا اور اس میں چھپائی گئی بڑی مقدار میں چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ٹرائل کے دوران پولیس نے کہا کہ ضبط کی گئی تقریباً 200 کلو گرام چرس، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے تھی، گودام میں چوہوں نے کھا لی۔

READ  چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں