ایران پر کسی حملےکیلئے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال نہیں ہونےدیں گے: متحدہ عرب امارت

air or sea borders to be used for any attack on Iran

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران پر کسی حملے کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال نہیں کرنے دے گا۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یو اے ای نے ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے کسی قسم کی لاجسٹک معاونت بھی فراہم نہیں کریں گے۔

اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خودمختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔

READ  قازقستان میں عوامی مقامات پر 'نقاب' کرنے پر پابندی عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں