ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہزہائینس علی مراد خان تالپور 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علی مراد خان تالپور ایس آئی یو ٹی اسپتال سکھر میں زیر علاج تھے۔

میر علی مراد خان تالپور 29 جون 1933 کو انگلینڈ کے شہر برائٹن سسکس میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم سینٹ بونا وینچر ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی۔

اہل خانہ کے مطابق میر علی مراد خان تالپور نے اعلیٰ تعلیم برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہزہائینس میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر آج ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

READ  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خون کا عطیہ دے کر مہم کا آغازکر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں