آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، پوپ لیو

An independent Palestinian state

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل قرار دیدیا۔

چے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، ہم دو ریاستی حل کو ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ مرکزی قیادت ہولی سی نے2015 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا تھا۔

READ  ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں