اے این ایف نے کارروائیوں میں 24 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

ANF seizes drugs worth over Rs 240 million in operations, arrests 4 suspects

لاہور/اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن میں 5 کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 242 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر برطانیہ جانے والے پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 4.3 کلو ہیروئن، اسلام آباد میں نائجیرین خاتون سے 181 گرام کوکین، لورالائی سے 162 کلو ہیروئن، جامشورو ٹول پلازہ پر مسافر سے 69.6 کلو چرس جبکہ ایکسپریس وے اسلام آباد پر خاتون سمیت دو افراد سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

READ  راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے زیر تعمیر بلاک میں مزدور کرنٹ لگنے سے ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں