پیرس میں 50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان

Announcement of awarding

پیرس کی سڑکوں پر 50 سال سے زائد عرصے سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 72 سال کے علی اکبر پیرس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اب بھی سڑکوں پر اخبار بیچتے ہیں۔

علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 میں فرانس آئے تھے اور اخبار بیچنا شروع کیا تھا ۔

تاہم اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ستمبر میں علی اکبر کو "نیشنل آرڈر آف میرٹ” کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔

واضح رہے کہ فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز فرانس میں سول یا عسکری خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

READ  پیرس میں شہزادی ڈیانا کا مومی مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں