نائیجیریا میں ایک اور کشتی حادثہ پیش آیا جس میں درجنوں افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست سوکوٹو میں اس وقت ہوا جب ایک کشتی مسافروں کو مشہور گورونیو بازار لے جا رہی تھی کہ اچانک الٹ گئی۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں پچاس افراد سوار تھے جن میں سے 40 اب تک لاپتا ہیں جبکہ 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مقامی حکام لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں زیادہ وزن کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، تاہم حکام نے ابھی کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
یاد رہے کہ نائیجیریا میں اس قسم کے حادثات عام ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی ریاست نائجر میں مسافروں کی کشتی الٹ گئی تھی، جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوئے تھے۔






تبصرے بند ہیں