’بھولا‘ کے کردار سے شہرت پانے والے عمران اشرف اب بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔
ان کی پہلی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا” کا ٹریلر حال ہی میں جاری ہوا، جس میں وہ ایک غیر قانونی تارکِ وطن کا کردار نبھا رہے ہیں۔ یہ فلم مزاح، جذبات اور سماجی مسائل کا امتزاج ہے، جبکہ عمران اشرف کے ساتھ معروف بھارتی پنجابی گلوکار جسی گل بھی اہم کردار میں موجود ہیں۔
ٹریلر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور سوشل میڈیا پر عمران اشرف کو دعاؤں اور تعریفوں سے نوازا جا رہا ہے۔ اگرچہ بھارت میں مودی سرکار کے انتہا پسند عناصر نے پاکستانی فنکاروں کی فلموں پر غیر اعلانیہ پابندی لگا رکھی ہے جس کے باعث فواد خان کی فلم سینما تک نہ پہنچ سکی اور ہانیہ عامر کی فلم کو بھی دھمکیوں کا سامنا ہے پھر بھی عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو پاکستانی فنکاروں کی ضرورت ہے۔
یہ فلم ابتدا میں 16 مئی کو ریلیز ہونا تھی، تاہم اب اسے 22 اگست کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں