کراچی: ناتھا خان پل پر ایک مرتبہ پھر گڑھا پڑگیا، مرمت میں 10 دن لگنےکا امکان

Another pothole on Natha Khan Bridge

کراچی میں ناتھا خان پل پر ایک مرتبہ پھر گڑھا پڑ گیا، ڈرگ روڈ سے ائیرپورٹ جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے،گڑھےکی مرمت میں 10 دن لگ سکتے ہیں۔

شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے ائیر پورٹ جانے والے اہم ناتھا خان پل پر ایک بار پھر گڑھا پڑگیا ہے۔

گڑھا پڑنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ گڑھےکی مرمت کرنے والے انجینئر علی شیرکا کہنا ہےکہ مرمت کا کام مکمل ہونے میں کم از کم 10 دن لگ سکتے ہیں۔

انجینئر علی شیر کا کہنا ہےکہ ناتھا خان پل کے نیچے سے نشےکے عادی افراد بیم سے سریا نکال رہے ہیں۔ سریا مسلسل چوری ہونے کی صورت میں ناتھا خان پل مزید مقامات سے ٹوٹ سکتا ہے۔

READ  سب میٹنگ میٹنگ کھیل رہے کام کب کریں گے؟ علی خورشیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں