یورپ کے بعد قیامت خیز گرمی کا رُخ امریکا کی جانب، وارننگ جاری

apocalyptic heat wave is heading towards America

دنیا کے مختلف خطوں میں شدید گرمی کی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور یورپ کے بعد امریکا بھی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

امریکی نیشنل ویدر سروس نے وسطی اور مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر کئی دن برقرار رہ سکتی ہے اور صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

حکام کے مطابق شدید گرمی امریکا میں سب سے جان لیوا موسمی خطرات میں شمار ہوتی ہے، جبکہ مغربی امریکا میں جنگلات میں آگ لگنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپ میں جاری ہیٹ ویو کے باعث ایک ہفتے کے دوران 1300 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، اس وقت بھی فرانس، اسپین اور اٹلی سمیت کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید گرمی کی لہریں اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ تواتر سے آنے لگی ہیں۔

READ  آبنائے ہرمز کیلئے عمان کیساتھ مل کر ایک انتظامی نظام تیار کیا جائے گا: ایران

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں