آڈیو لیک کیس؛ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری

Arrest warrant issued for former KPK Chief Minister Ali Amin

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے، اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

READ  غزہ میں 22 ماہ کے دوران 662 فلسطینی کھلاڑی اور کھیلوں کے عہدیدار شہید ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں