غزہ میں 22 ماہ کے دوران 662 فلسطینی کھلاڑی اور کھیلوں کے عہدیدار شہید ہو گئے

662 Palestinian athletes and sports officials martyred in Gaza over 22 months

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں گزشتہ 22 ماہ کے دوران غزہ میں 662 فلسطینی کھلاڑی اور کھیلوں کے عہدیدار شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 228 کھیلوں کے میدان، اسٹیڈیم، جم اور کلب تباہ کر دیے، جبکہ غزہ میں ایسوسی ایشن کا ہیڈکوارٹر بھی بمباری کا نشانہ بنا۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری کی، جس میں خلیجی چینل کے 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر شہید ہوئے۔ شہدا میں صحافی انس الشریف، محمد قریقہ، اور کیمرا آپریٹر محمد ظاہر، محمد نوفل اور مومین علیوا شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ انس الشریف حماس سیل کے سربراہ اور اسرائیل پر راکٹ حملوں کے ذمہ دار تھے۔

READ  مودی حکومت کے دن گنے جا چکے: بھارتی سینئر صحافی پریم شنکر جھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں