جھوٹی شادی کا ڈرامہ رچا کر لوٹنے والی 4 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار

arrested for robbing by staging a fake wedding

بھارت میں جھوٹی شادی کا ڈرامہ رچا کر لوٹنے والی 4 خواتین سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے چمپارن ضلع میں ایک ایسا گینگ سرگرم ہے جو لوگوں سے جھوٹی شادیاں کرکے ان کا قیمتی سامنا لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس گینگ میں پہلے سے شادی شدہ خواتین بھی شامل تھیں جو غریب لوگوں کو شادی کا لالچ دے کر سونا، نقد اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر منظر سے غائب ہوجاتی تھیں۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر مینا ٹنڈ کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے مبینہ ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یہ گینگ کافی عرصے سے بگاہہ اور بیتیہ میں سرگرم تھا، ملزمان سے ایک گاڑی، 2 موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فونز بھی بر آمد کیے ہیں۔

READ  خطے میں سب خاص مقصد کیلئے متحد ہیں، ٹرمپ کا ایک بار پھر غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونےکا اشارہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں