سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا مذاق سچ سمجھ لیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ان باکس میں شادی کی پیشکشوں کا سیلاب آگیا۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مذاق میں کہا تھا، "میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں اور شوہر کو شکایت ہے۔” یہ بیان وائرل ہو گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے سنجیدگی سے لے لیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کا ڈی ایم اب شادی کی درخواستوں سے بھرا ہوا ہے، اور وہ اس صورتِ حال سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ "کبھی کبھار شوہروں کو تھوڑی ٹینشن دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔”
عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ خواتین کو سیکھنا چاہیے کہ کب اور کیسے شوہروں کو دباؤ میں رکھنا ہے، اور کبھی کبھار سرخ جوڑا پہننا بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے سوشل میڈیا کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا مزاح، تھوڑی ہوشیاری اور ایک اسمارٹ پوسٹ بہت کچھ بدل سکتی ہے۔






تبصرے بند ہیں