آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکر مند ہونا چاہیے: امریکی صدر

Ayatollah Khamenei should be very concerned

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کا ساتھ دیا، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو آج مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوتا۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جمعے کو مذاکرات ہونے والے ہیں۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔

ایک موقع پر صدر ٹرمپ بولے کہ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔

READ  امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں