بابر دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے: ایرون فنچ سابق کپتان کی بی بی ایل میں شمولیت پر خوش

Babar is the best player in world cricket

پاکستانی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کا حصہ بننے پر سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں سمیت بابراعظم کی بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی۔

ایرون فنچ نے کہا کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابراعظم سے بڑا کوئی نام نہیں، پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے بڑا نام بابر اعظم ہے اور بابر اس وقت دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس دہائی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے جس نے دنیا بھر میں بہترین پرفارمنس دی ہے، آسٹریلوی فینز کیلئے اچھی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بابر جیسے سپر اسٹارکو کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

سابق آسٹر یلوی کپتان نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہیں، وہ میچ ونر ہیں اور بہترین پرفارمر ہیں، شاہین کو رکھنے کی خواہش ہر ٹیم کی ہوگی۔

READ  فیفا ورلڈکپ: امن معاہدے کا اعلان، ایرانی ٹیم اپنا افتتاحی میچ کھیلنے امریکا پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں