اسرائیلی جاسوسی تھرلر سیریز ’تہران‘ کی پروڈیوسر ڈانا ایڈن یونان کے شہر ایتھنز کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور جاسوسی سیریز ’تہران‘ کی تخلیق کار کے بارے میں یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کو خودکشی کرلی۔
ٹی وی سیریز کی شریک تخلیق کار یونانی شہر ایتھنز کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں جہاں اس جاسوسی تھرلر کے چوتھے سیزن کی شوٹنگ جاری تھی۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاکت کے بارے میں مختلف پہلوؤں سے تشویش شروع کر دی گئی ہے، تاہم ابھی تحقیقات مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔
50 سالہ اسرائیلی خاتون کی شناخت ڈانا ایڈن کے نام سے ہوئی ہے جس کو اس کے رشتہ دار کافی بار فون کال کرنے کی کوشش میں ناکام ہوئے تھے اور اس تک کال نہیں پہنچ سکی تھی۔
یونانی پولیس کے مطابق 52 سالہ ڈانا ایڈن سے متعلق خبر ان کے بھائی کے ذریعے ملی، اور ابتدائی طور پر موت کو خودکشی قرار دیا گیا۔






تبصرے بند ہیں