بھارت: لڑکے کا گرل فرینڈ پر بدترین تشدد، جسم پر سینیٹائزر لگا کر آگ لگادی

Boy commits worst violence against girlfriend

بھارت: گروگرام میں ایک 19 سالہ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں اور پولیس نے ان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے بتایا کہ 19 سالہ شیوم اور وہ لِیو اِن ریلیشن شپ میں رہ رہے تھے، دونوں میں شادی کی بات پر تکرار ہوئی۔

خاتون کے مطابق ملزم نے انہیں تین دن تک تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے جسم کے مختلف حصوں پر سینیٹائزر لگا کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق شِیوم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

READ  پی ایس ایل: آج پنڈی میں ہونیوالا میچ منسوخ، بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے پر غور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں