ٹیک آف کے دوران برطانوی ائیرلائن کے طیارے کا پہیہ نیچے گر گیا

British Airways plane's wheel falls off during takeoff

لندن: ٹیک آف کے دوران برطانوی ائیرلائن کے طیارے کا پہیہ نیچے گر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو برطانوی ائیر لائن کے طیارے کا ٹیک آف کے دوران ایک پہیہ نیچے جا گرا۔

پچھلا پہیہ اس وقت گرا جب طیارہ لندن آنے کیلئے نیواڈا ائیرپورٹ سے اڑا تھا۔ طیارے نے نیواڈا ائیرپورٹ سے رات 9 بجکر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہیہ گرنے کے باوجود پائلٹ نے پروازجاری رکھی اور مقررہ وقت سے 27 منٹ پہلے بحفاظت لندن اترا۔

میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ طیارے کا پہیہ گرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، تحقیقات جاری ہیں۔

READ  بھارت: 600 سال پرانی مسجد شہید کرنے کی کوشش، مسلمانوں کا آج بھی دھرنا، پولیس کی آنسو گیس شیلنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں