برطانوی وزیراعظم کا 4 لڑاکا طیارے ٹائفون قطر بھیجنے کا اعلان

British Prime Minister announces sending 4 Typhoon fighter jets to Qatar

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے 4 لڑاکا طیارے ٹائفون قطر بھیجنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 4 لڑاکا طیارے ٹائفون کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈرونز صلاحیتوں کے حامل وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر بھی قبرص پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران پر ابتدائی حملوں کا برطانیہ حصہ نہیں بنا، ایران نے خطے کے دیگر ممالک پر حملے شروع کیے تو صورت حال بدل گئی۔

دوسری جانب میئرلندن صادق خان کا کہنا ہےکہ برطانوی وزیراعظم کا جنگ میں شریک نہ ہونا اورعراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے۔

READ  امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے: ایرانی سفیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں