برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں

British Prime Minister Keir Starmer from office

برطانیہ میں مختلف مقامی انتخابات میں لیبر پارٹی کی متوقع ہار سے قبل ہی سر کیئر اسٹارمر کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

نئے وزیراعظم کے لیے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ اور وزیر داخلہ شبانہ محمود کے نام سر فہرست ہیں۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ قیادت کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کریں گے، وزرا پر حملوں کی اجازت نہیں دی، ان کے خلاف بریفنگز بھی ناقابل قبول ہیں۔

دوسری جانب ویس اسٹریٹنگ نے قیادت کا امیدوار بننے کی تردید کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی 2024 کے بعد وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کی مقبولیت انتہائی کم ہوگئی ہے۔

READ  برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنیوالوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں