اپنی سالی کو مہندی کی رات قتل کرنے والے بہنوئی کو عمر قید کی سزا اور 10 لاکھ جرمانہ

Brother-in-law who killed his sister-in-law on Mehndi night sentenced to life imprisonment and fined Rs 1 million

اپنی سالی کو مہندی کی رات قتل کرنے والے بہنوئی کو عدالت نے عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

سیشن عدالت نے مہندی کی رات سالی عائشہ کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے بہنوئی اکرام طفیل کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

مقدمے کی سماعت لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج فیاض الحسن نے کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل، شواہد اور گواہوں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالتی کارروائی کے دوران مدعی کے وکیل محمد عمران ایڈووکیٹ نے مجموعی طور پر 28 گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے، جنہیں مقدمے کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔

مقدمے کے مطابق ملزم اکرام طفیل مقتولہ عائشہ کو پسند کرتا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

READ  وزیراعلیٰ کے پی نے پشاور میں 1.6 ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں