کراچی: اسکول کے بچوں کو پکنک پر لے جانیوالی بس فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، 10 طلبہ زخمی

Bus taking school children on picnic crashes into footpath

کراچی: نجی اسکول کے بچوں کو پکنک کے لیے لے جانے والی بس آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اسکول بس آئی آئی چندریگر روڈ پر کیفےبوگی کے قریب فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 10 طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے نجی اسکول کے بچے پکنک کے لیے جا رہے تھے، ڈرائیور کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

READ  لاہور: جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرنے والا بیٹا بیوی سمیت گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں