مالی سال کے پہلے روز کاروبار میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار کو چھوگیا

Business booms on first day of fiscal year

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

30 جون کو مالی سال کے آخری دن 100 انڈیکس ایک ہزار248 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 627 پر بند ہوا اور مالی سال 2025 میں 100 انڈیکس میں 47 ہزار 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کا آغاز اچھے انداز میں ہوا۔

کاروبار کے دوران آغاز پر 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم کاروبار کے دوران مزید تیزی آئی اور انڈیکس 1792 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 27 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کےد وران شیئرز خریدار کا زور 100 انڈیکس کو ایک لاکھ 28 ہزار تک لے گیا اور مارکیٹ میں آج اب تک سب سے بلند سطح ایک لاکھ 28 ہزار 149 پوائنٹس تک جاچکی ہے۔

READ  طویل انتظار کے بعد کراچی کے جہانگیر روڈ کی تعمیر شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں