حیدرآباد: ڈینگی سے نوجوان کی ہلاکت پر سول اسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

Case registered against Civil Hospital

حیدرآباد میں ڈینگی سے 17 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مارکیٹ تھانہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کہا گیا کہ حسنین پری میڈیکل کا طالب علم تھا، جسے 18 اکتوبر کو ڈینگی کی تصدیق کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

مدعی نے الزام عائد کیا کہ اسپتال عملے نے نہ صرف مریض کو گھنٹوں وہیل چیئر پر بٹھائے رکھا بلکہ وارڈز میں بیڈ فراہم کرنے میں بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ۔

مدعی کا مؤقف ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ان کا بیٹا 22 اکتوبر کو چل بسا۔

READ  حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمارا راستہ روکا گیا، جان بوجھ کرویران راستوں پر دھکیلا گیا: وزیر اعلیٰ کے پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں