نیدرلینڈز کے عوام کا غزہ کے شہید بچوں کے حق میں منفرد احتجاج

children of Gaza

اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں نیدرلینڈز میں ہزاروں جوتے رکھ کر منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

نیدرلینڈز کے شہر المیرے کے ٹاؤن اسکوائر میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے بچوں حق میں لوگوں نے بچوں کے ہزاروں جوتے سڑک پر رکھ کر منفرد احتجاج کیا۔

نیدرلینڈز میں گزشتہ سال بھی لوگوں نے غزہ کے بچوں کے حق میں اس طرح کے مظاہرے کیے تھے اور ایسے ہی ایک مظاہرے میں مقامی تنظیم نے ڈچ شہر روٹرڈیم کے مرکزی چوک پر بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ کر عالمی بے حسی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی تھی۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار بچے شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد لوگ زخمی ہیں جب کہ اس وقت غزہ میں خوراک کی شدید قلت ہے۔

READ  امریکا میں پہلی بار پونے دو لاکھ ویزے منسوخ، وجہ کیا بنی ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں