چین نے امریکا کی طرف سے 5 چینی آئل ریفائنریز پر ‏عائد پابندیاں مسترد کردیں

China rejects US sanctions on 5 Chinese oil refineries

چین نے امریکا کی طرف سے پانچ چینی آئل ریفائنریز پر ‏عائد پابندیاں مسترد کر دیں۔

چین نے ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک پانچ چینی آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی خلاف ورزی ہیں، امریکا ان کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے چین کی پانچ آئل ریفائنریز پر اربوں ڈالر کا ایرانی تیل خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی تھی۔

READ  ایران نے پاکستان اور دیگر ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہونےکی تصدیق کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں