چین نے ایران کے پُرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کر دی

China supports Iran's right to peaceful nuclear use

چین نے ایران کے پرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ چین جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔

نائب چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

نائب چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین پابندیوں کے نفاذ سے ایران پر دباؤ ڈالنےکی بھی مخالفت کرتا ہے۔

نائب چینی وزیر خارجہ نے ایران جوہری مسئلے کے مناسب حل کو فروغ دینےکے لیے چین کی کوششیں جاری رکھنےکے عزم کا اظہار بھی کیا۔

READ  کویت کو 484 ملین ڈالر مالیت کی فارن ملٹری سیل کی منظوری مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں