چین میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

China will not attack Taiwan during my presidency

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے دورصدارت میں چین کے صدر شی جن پنگ تائیوان پر فوجی کارروائی نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ تائیوان کے مسئلے پر چین کے اپنے خیالات ہیں، چینی صدر شی جن پنگ کے خیال میں تائیوان چین کا حصہ ہے تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ شی جن پنگ ان کے دورِ صدارت میں تائیوان پر فوجی کارروائی کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین تائیوان میں کیا اقدام کرتا ہے یہ چینی صدر پر منحصر ہے، تائیوان پر چین کی جانب سے کسی کارروائی سے خوش نہیں ہوں گے، انہوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔

امریکا روس جوہری معاہدے سے متعلق بیان پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا روس جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونےدیں، بولے مستقبل کے معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکا، روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔

READ  ٹرمپ نے مسلم برادر ہُڈکو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکا عمل شروع کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں