سازشی اور ملک دشمن عناصر 2026 میں عبرت کا نشان بنیں گے: گورنر سندھ

Conspiratorial and anti-national elements will become a lesson in 2026

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نئے سال کی آمد پر گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ 2025 پاکستان میں عسکری، سفارتی اور معاشی بالادستی کا سال رہا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ2025 پاکستان میں ایس آئی ایف سی بالادستی کا سال رہا جس کے مرکزی کردار چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر قرار پائے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں پاکستان پوری دنیا میں مرکز نگاہ بنا رہا، سال کے آخر میں ینگ کرکٹ ٹیم نے بھار ت کو شکست دے کر خوشیاں دوبالا کیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے انڈیا کو ہرا کر 2025 میں قوم کو جو تحفہ دیا ہے اسے قوم ساری زندگی یاد رکھے گی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی افواج کی شکر گزار ہے، 2026 کے لیے دعا گو ہوں کہ سازشیوں اور ملک دشمن عناصر کو شکست ہوگی اور سازشی 2026 میں اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے اور عبرت کا نشان بنیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 2025 کے اختتام پر میں کراچی سمیت پوری سندھ کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے گورنر ہاؤس کے ہر چھوٹے بڑے پروگرام میں شرکت کرکے میرا حوصلہ بڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ 2026 میں ہم اس سے بھی بڑے پرگرامز کریں گے جس میں عوامی خدمت اور ویلفیئر کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے، 2026 میں بھی گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

READ  13 اگست کو لبرٹی چوک میں میوزیکل کنسرٹ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریک ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں