امریکا: چھ ماہ میں دوسری بار لاکھوں ڈالر جیتنے والا جوڑا

Couple wins millions of dollars for the second time in six months

امریکا میں شادی شدہ جوڑے پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ جوڑے نے چھ مہیوں میں دوسری بار کروڑوں مالیت کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست نیو جرسی کی اوشیئن کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے 30 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 46 لاکھ پاکستانی روپے) کا جیک پاٹ جیتا۔

شوہر (شناخت نہیں بتائی گئی) کا کہنا تھا کہ مہینے کے شروع میں انہوں نے کچھ ٹکٹ خریدے تھے۔ جب انہیں اسکریچ کیا تو ایسا لگا کہ اتنے کے انعام نکلیں گے جتنے کے ٹکٹ خریدے تھے۔

شوہر نے کہا کہ ٹکٹ کو اپنی اہلیہ کو دینے سے پہلے اسکریچ کرتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ وہ بڑا انعام جیتنے والے ہیں۔

اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ کو دیکھا سینے لگایا اور زور سے چلائیں۔

واضح رہے خوش قسمت جوڑا چھ ماہ پہلے بھی 10 لاکھ ڈالر (2 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم لاٹری میں جیت چکا ہے۔

READ  فری فال میں تیز ترین روبک کیوب حل کرنیکا ریکارڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں