خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

CTD operation in Khyber

خیبرکے علاقے لالہ چینہ کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک کردیے ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لالہ چینہ کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تاہم 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ کارروائی میں ہلاک کیے گئے دہشتگردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نورنبی کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق نور نبی افغانستان کے علاقے ننگر ہار کا رہائشی تھا، دہشت گرد نعیم اورکریم چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین اور 135 کارتوس برآمد ہوئے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں نے 11 مئی کو تھانہ چمکنی کی حدود میں خودکش حملہ کیا تھا جس میں سب انسپکٹر سمیت2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

READ  وادی تیراہ میں 4 روزہ ریسکیو آپریشن مکمل، مین روڈ آمدورفت کیلئے بحال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں