شمالی وزیرستان میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ

Curfew imposed in North Waziristan for 2 days

شمالی وزیرستان میں دو روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں دو روز کیلئے کرفیو نافذ ہوگا اور تجارتی مراکز، مارکیٹوں میں جانےپربھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو جمعہ شام7 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ ہوگا۔

دوسری جانب ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں کل کرفیو نافذ ہوگا، کرفیو کا اطلاق صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوگا۔

READ  صحرائے تھر میں خطرناک سانپ باہر نکل آئے، رواں ماہ 200 افرادکو ڈسنے کے واقعات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں