لیسکو میں بڑے پیمانے پر افسران کی چھانٹی کا فیصلہ

Decision to lay off officers on a large scale in LESCO

لیسکو میں بڑے پیمانے پر افسسران کے رد وبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لیسکو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لیسکو میں بڑے پیمانے پر افسسران کے رد وبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے چیف لسیکو رمضان بٹ نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ناقص کارکردگی کے حامل ایکسین، ایس ایز اور ایس ڈی اوز ہٹا دیے جائیں گے جبکہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں تقرر اور تبادلے ہوں گے۔

اس کے علاوہ سالہا سال سے اچھی ڈویژنوں میں تعینات ایکسینز کو باہر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام ایس ایز اور ایکسینز کو اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو جولائی میں لاسز ریکوری رپورٹ بورڈ کو بھجوائیں گے کیونکہ متعدد ایکسینز اور ایس ڈی اوز پر کرپشن کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

READ  ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو وزیر فوج نامزد کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں