کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے کئی سالوں سے بند پسنجر پک اپ لین کھولنے کا فیصلہ

Decision to open passenger pickup lane at Karachi Airport

کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے لیے کئی سالوں سے بند پسنجر پک اپ لین کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی پی اے اے کی ہدایت پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے کئی سالوں سے بند پسنجر پک اپ لین پر لگے بیریئرز ہٹانے پر کام شروع کردیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی خاقان مرتضیٰ نے پسنجر پک لین کو بند کرایا تھا تاہم لین بند ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی ہوتی تھی اور ائیرپورٹ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پسنجر پک اپ لین کو آج سے مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

READ  علی ظفرکا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں