جنوبی افریقا کی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

Decision to provide VVIP security to South African team

لاہور : وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی اسٹیٹس دے دیا ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاجا سکے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ہائی پروفائل سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کا دورہ پاکستان 7 اکتوبر سے 9 نومبر 2025 تک شیڈول ہے۔

READ  لاہور: جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی کئی رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں