امریکی سینیٹ میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس تُلسی گبارڈ کی کھنچائی ہوگئی

Director of National Intelligence Tulsi Gabbard impeached in US Senate

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس تُلسی گبارڈ کی کھنچائی ہوگئی۔

تلسی نے پچھلے سال جون میں ایران پر حملوں کے بعد کہا تھا کہ ایران کی ایٹمی افزودگی کی صلاحیت بالکل ختم کردی گئی ہے۔
کمیٹی نے پوچھا کہ اب وائٹ ہاؤس نے یکم مارچ کو کہا کہ امریکا نے ایران کے فوری خطرے کو ختم کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے، جب جون میں ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم ہوگئی تھی تو اس کا خطرہ دوبارہ کیسے پیدا ہوگیا؟

تُلسی گبارڈ کئی بار پوچھنے کے باوجود جواب نہ دے سکیں اور انہوں نے کہا کہ یہ طے کرنا صدر کا کام ہے کہ کوئی خطرہ لازمی ہے یا نہیں۔

کمیٹی کے ایک رکن نے یہ بھی کہا کہ آپ نے ایران کی ایٹمی افزودگی کی صلاحیت ختم کرنے کا بیان اپنے تحریری جواب میں نقل کیا مگر تقریر میں کیوں چھوڑ دیا؟

جواب میں تلسی گبارڈ نے کہا کہ ایسا وقت کی کمی کی وجہ سے کیا۔

READ  جنسی اسکینڈل: شاہ چارلس نے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں