درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک

Dozens of Afghan citizens killed while illegally crossing the Iranian border

درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

ایرانی جریدے نے افغان باشندوں کی سرحدی دراندازی پر رپورٹ کیا ہے کہ متعدد افغان شہری غیر قانونی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے، 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کی گئیں۔

ایرانی جریدہ کی رپورٹ کے مطابق ایران افغان سرحد پر 40 ہلاکتوں اور متعدد مہاجرین کے لاپتہ ہونےکی اطلاعات ہیں، افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سینئرایرانی سرحدی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دگنا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ایرانی جریدے کے مطابق رواں سال 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین، پناہ گزینوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔

READ  امریکا اور اسرائیل آئندہ ہفتے ایران پر حملےکی تیاری کر رہے ہیں: خبر ایجنسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں