شدید بارش سے دبئی پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر، 18 پروازیں منسوخ

Dubai-Pakistan flight operations affected due to heavy rain

شدید بارش سے دبئی پاکستان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثرہوگیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق شدید بارش سے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹ سے دبئی شارجہ کی 18 پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ ملک کے مختلف ائیرپورٹس کی 67 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔

دبئی کراچی کی غیر ملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں، فیصل آباد دبئی سے 2 پروازیں ، لاہور سے دبئی کی 3 پروازیں، پشاور دبئی کی 6 پروازیں اور اسلام آباد سے دبئی کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کی 16، کراچی کی 12، اسلام آباد کی 21 پروازوں کی آمد اورروانگی میں تاخیر ہوئی۔

اس کے علاوہ دھند کے سبب ملتان ائیرپورٹ کی 8 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہے جب کہ سیالکوٹ کی 2 ، پشاور کی 4 ، اسکردواور کوئٹہ کی 2، 2 پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہیں۔

READ  فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بڑی مشکل میں پھنس گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں