پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ناقابل برداشت بجلی کے بلوں پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران نبیل ظفر نے کہا کہ موجودہ بجلی کے بل اتنے زیادہ آ رہے ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اب گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھے دیکھتے ہی فوراً بند کروا دیتے ہیں، کیونکہ بجلی کے بھاری بلوں نے ان کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔ مزاحیہ انداز میں انہوں نے کہا کہ اب انہیں محسوس ہوتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہو، کیونکہ وہ اکثر خبردار کرتے تھے: "بل بہت آئے گا بھائی”۔
نبیل ظفر نے بتایا کہ بجلی کے بلوں سے تنگ آ کر انہوں نے اپنے گھر میں سولر سسٹم لگوا لیا ہے، تاہم کراچی میں بادل چھائے ہوں تو وہ بھی پوری طرح کام نہیں کرتا۔
انہوں نے طنزاً کہا کہ جب بادل آتے ہیں تو دل ہی دل میں انہیں مخاطب کرتے ہیں: "یا تو برس جاؤ یا یہاں سے چلے جاؤ تاکہ سولر سسٹم تو چلے!”






تبصرے بند ہیں