آسٹریلیا میں بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے

English cricket team players get into trouble

ایشز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر مشکل میں پھنس گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بغیر ہیلمٹ اسکوٹرز چلا کر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کر دی۔

رپورٹس کے مطابق کپتان بین اسٹوکس مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ نے برسبین میں فارغ وقت میں ای اسکوٹرز چلانے کا شوق پورا کیا۔

انگلینڈ کے کھلاڑی شہر گھومنے کے لیے ای اسکوٹرز پر نکلے۔

کوئنز لینڈ قوانین کے مطابق رائیڈرز کو ای اسکوٹرز کے استعمال کے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہے لیکن بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جیمی اسمتھ کے اسکوٹرز پر ہیلمٹ لٹک رہا تھا لیکن پہنا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر رائیڈر کو 166 آسٹریلوی ڈالرز کا جرمانہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

آسٹریلیا میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی سرگرمیوں کو لو پروفائل رکھا جاتا ہے اور سخت سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

یاد رہے کہ کیون پیٹرسن نے 11 -2010 میں میلبرن میں تیز رفتار کار چلائی جس پر انہیں239 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ ہوا۔

READ  ہاکی ٹیم کی شاندارکارکردگی، وزیراعظم کا ہرکھلاڑی کیلئے 15لاکھ روپے انعام کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں