ایپسٹین کو پینٹاگون کی عمارت خریدنےکی پیشکش کا انکشاف

Epstein's offer to buy Pentagon building revealed

کمسنوں سے جنسی درندگی میں ملوث جیفری ایپسٹین کو امریکی وزارت دفاع کے ادارے پینٹاگون اور ایف بی آئی کی عمارتیں خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

اسرائیل کے مبینہ جاسوس سے متعلق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری دستاویز میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

دستاویز کے مطابق عمارت کی فروخت کیلیے قیمت 116 ملین ڈالر تجویز کی گئی تھی، عمارت بیچی جاتی تو جیفری ایپسٹین امریکا کی سرکاری عمارت کا مالک بن جاتا۔

ایک ای میل میں ایف بی آئی کے مخبر نے ایپسٹین کو موساد کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔

ایپسٹین سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود براک سے قریبی تعلق میں تھا اور انہی کے زیر نگرانی جاسوسی کی تربیت حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ ایہود براک 2013سے 17 کے دوران 30 مرتبہ ایپسٹین کے نیویارک مینشن آئے تھے۔

READ  بھارت میں تیز رفتار ٹریلر کی پولیس گاڑی کو ٹکر، 5 اہلکار ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں